Faraz Faizi

Add To collaction

میں بھی ہوں رہِ عشق کا مسافر

کیا شئی ہے جو تقدیر میں مرقوم نہیں

ہاں کیا کیا ہے بندے کو یہ معلوم نہیں  ہے


وہ اہل وفا اور ہی تھے کیا مُلّا ہے کیا شیخ

اب کوئی بھی اس دنیا میں معصوم نہیں ہے


جو خلق پہ رتبے کے مطابق ہو مہرباں

حاتم تو وہ ہو سکتا ہے مخدوم نہیں ہے


ہر شئی میں ترا رنگ ہے ائے عشق کے مرشد

ذرہ بھی ترے عشق سے محروم نہیں ہے


میں بھی ہوں رہ عشق کا مسافر سہی لیکن

مجنوں کی طرح میری کہیں دھوم نہیں ہے


فیضی کا یہ دل درد محبت سے ہے لبریز

اللہ کا کرم ہے دلِ مظلوم نہیں ہے


آپ کا: فرازفیضی.. 9326187516

   8
6 Comments

Angela

09-Oct-2021 09:49 AM

👌

Reply

Fiza Tanvi

14-Sep-2021 10:29 AM

Nice

Reply

Dr. SAGHEER AHMAD SIDDIQUI

14-Sep-2021 09:54 AM

Awesome

Reply